18 جولائی 2014 - 18:50
ناروے نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی

ناروے کے وزیر خارجہ نے غزہ کے خلاف اسرائیل کی زمینی فوجی کاروائی کی مذمت کی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ناروے کے وزیر خارجہ نے غزہ کے خلاف اسرائیل کی زمینی فوجی کاروائی کی مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ناروے کے وزیر خارجہ بروگ برند نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جانب سے زمینی حملہ شروع کئے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب فائر بندی کا نفاذ ممکن تھا تو غزہ کے خلاف زمینی فوجی کاروائی ناقابل قبول ہے۔انھوں نے کہا کہ رواں ہفتے کے دوران مقبوضہ فلسطین کے اپنے دورے میں انھوں نے صیہونی حکومت کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ہونے والی ملاقات میں غزہ کے خلاف زمینی فوجی کاروائی شروع کرنے پر اسرائیل کو خبردار کیا تھا۔واضح رہے کہ صیہونی حکومت نے کل رات سے غزہ کے خلاف اپنی زمینی فوجی کاروائی شروع کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲